ابنا: شام ميں دہشت گرد تنظيموں کے خلاف فوج کا آپريشن جاري ہے جبکہ شمال مشرقي علاقوں ميں کردوں اور دہشت گردوں کے مابين جھڑپوں ميں بھي اٹھارہ افراد مارے گئے ہيں ـاطلاعات کے مطابق القاعدہ کي ذيلي تنظيم النصرہ فرنٹ کے عسکريت پسندوں نے اسٹريٹيجک اہميت رکھنے والے سرحدي شہر راس العين پر حملہ کيا جہاں کرد جوانوں سے ان کي جھڑپيں ہوئيں ـ ان جھڑپوں ميں بارہ دہشت گرد اور چھے کرد جوان مارے گئےـ جھڑپوں کي وجہ سے راس العين کے باشندے بڑي تعداد ميں ترکي کے سرحدي قريوں ميں جاکر پناہ لينے پر مجبور ہو گئےـجمعے کو القاعدہ کے دہشت گردوں نے دوسرے بھي کئي کرد نشين علاقوں پر حملے کئے ـ کرد جوانوں نے گزشتہ جولائي مہينے ميں القاعدہ کے دہشت گردوں کو راس العين سے مار بھگايا تھاـ ادھر شہر حمص ميں دہشت گردوں نے ايک چيک پوسٹ پر حملہ کيا جس ميں چھے عام شہريوں سے سميت گيارہ افراد مارے گئےـدريں اثنا شام کي فوج نے القابون علاقے ميں القاعدہ کے ايک کمانڈر ابو عمار القيس سميت تيرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دياـ حلب کے شمالي اور جنوبي علاقوں ميں بھي فوج القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپريشن کر رہی ہےـ اس آپريشن کے دوران باب حلب، الاتارب، بيانون، المنصورہ، حميمہ جيسے کئي علاقوں ميں دہشت گردوں کي کئي گاڑيوں کو نشانہ بناکر منہدم کر ديا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 اگست 2013 - 19:30
News ID: 452855
شام ميں دہشت گرد تنظيموں کے خلاف فوج کا آپريشن جاري ہے جبکہ شمال مشرقي علاقوں ميں کردوں اور دہشت گردوں کے مابين جھڑپوں ميں بھي اٹھارہ افراد مارے گئے ہيں ـ